یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریں. فلسطینی وزیر اسرائیل کے حملوں سے جاںبحق ہونے والوں میں زیادہ...

. فلسطینی وزیر اسرائیل کے حملوں سے جاںبحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہیں

غزہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزیر صحت مائی الکیلا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہیں ۔

فلسطینی وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اسرائیلی فوج کے فلسطینی علاقوں پر حملوں میں سات ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ’اس وقت اسرائیلی حملوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی حقیقی تعداد کا تعیّن کرنا مشکل ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ ’’اس وقت ہم ایک ایسی صورت حال سے دوچار ہیں کہ اس کا کسی ہنگامی صورت حال سے بھی کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔اسرائیل کے غزہ اور غربِ اردن پر مسلسل حملوں کے بعد فلسطینی بچوں کو فوری نفسیاتی مشاورت و رہنمائی کی ضرورت ہے۔‘‘

اسرائیل نے گذشتہ سوموار سے غزہ اور غرب اردن کے علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔ان میں 220 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ عام فلسطینیوں کے مکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے گذشتہ سوموار سے جاری فضائی حملوں میں صرف غزہ میں 200 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔شہر میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کوہٹایا جارہا ہے اور اس کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔اس کے پیش نظر امدادی کارکنان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز