سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںاسلامیہ یونیورسٹی سے بلوچ طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

اسلامیہ یونیورسٹی سے بلوچ طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

بہاولپور(ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی صوبہ پنجاب کے علاقے بہاولپور سے دو دن پہلے پاکستانی فورسز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایک بلوچ طالب علم کو جبری طور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے یونیورسٹی چوک بہاولپور سے بائیو کیمسٹری 3rd سیمسٹر کے طالب علم یاسین بشام سکنہ تربت کو جبری طور پر اغواء کر لیا ہے-یاد رہے قریباً ایک مہینے پہلے بھی بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی سے ایک بلوچ طالب علم الطاف نصیر سکنہ تربت کو جبری طور پر اغواء کیا جا چکا ہے جو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم تھے جس کو ابھی تک پاکستانی فورسز اپنے غیر قانونی حراست میں رکھے ہوئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز