شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںاسلام آباد ہائی کورٹ میں کشیدگی، پولیس کی گرفتاری کی کوشش ناکام،...

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کشیدگی، پولیس کی گرفتاری کی کوشش ناکام، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ بار روم منتقل

اسلام آباد (ہمگام نیوز) دہشت گردی مقدمے کے سلسلے میں ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی، تاہم پولیس اپنی کارروائی میں کامیاب نہ ہو سکی۔

ہائی کورٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ واجد گیلانی دونوں وکلا کو اپنے ہمراہ بار کے مرکزی دفتر لے گئے۔

ایڈوکیٹ واجد گیلانی نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ بار کے صدر کے دفتر میں آ جائیں، انہیں کچھ نہیں ہوگا۔ بعد ازاں دونوں وکلا میڈیا نمائندگان اور دیگر وکلا کے ساتھ ہائی کورٹ بار کے صدر کے دفتر میں موجود رہے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے نئے مقدمے میں دائر کی گئی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر نہ ہو سکی۔

قانونی حلقوں کے مطابق اگر کل صبح تک دونوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی تو درخواست سماعت کے لیے مقرر ہونے کا امکان ہے، تاہم آج گرفتاری کی صورت میں یہ درخواست غیر مؤثر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز