Homeخبریںاسپین کا روس کے 25 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا...

اسپین کا روس کے 25 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

بارسلونا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ملک اسپین نے روس کے 25 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا جو قتل عام دیکھا اس پر شدید غم و غصہ ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور سوئیڈن بھی روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر چکے ہیں۔

ادھر کریملن نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنا تنگ نظری ہے۔

ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ بحران کے اس ماحول میں سفارتی رابطے کم کرنا تنگ نظری ہے، رابطے کم ہونے سے بحران کے حل کی کوششیں متاثر ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس بھی یورپی اقدامات پر جوابی اقدامات کرے گا۔

Exit mobile version