اصفہان (ہمگام نیوز) آمدہ رپورٹ کے مطابق بروز منگل کو اصفہان(اسپنتان) شہر میں تین بلوچ شہریوں کو پولیس نے وحشیانہ، غیر قانونی اور فحش انداز میں زدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کر کے انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے کر دیا جہاں انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
خبر لکھے جانے تک ان شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن ان لوگوں کی لائسنس پلیٹس سراوان شہر سے تعلق رکھتی ہیں۔
مزید رپورٹ کے مطابق تینوں افراد کی گاڑی ایک دوسری چلتی کار سے ٹکرانے کے بعد سڑک کے کنارے رک گئی لیکن قابض ایرانی پولیس نے انہیں بندوقوں کے بٹ سے مار مار کر زخمی کرنے کے بعد انہیں گالیاں بھی دیں اور گرفتار کرکے انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا جو کہ انٹلیجنس ایجنسی نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
واضح رہے کہ ان علاقوں میں جب بھی بلوچ شہری سفر کرتے ہیں ان کے ساتھ ہمیشہ مقامی لوگ ، پولیس اور دیگر قابض ایرانی فورسز غیر انسانی سلوک کرتے ہیں ۔