Homeخبریںاصفہان کی جیل میں آج ایک اور بلوچ شہری کو پھانسی دی...

اصفہان کی جیل میں آج ایک اور بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

اصفہان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی صوبہ اصفہان کی جیل میں آج ایک اور بلوچ قیدی کی پھانسی دی گئی ہے ـ

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے شیرآباد علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ قیدی کو صوبہ اصفہان کے ایک جیل میں نور احمد بارانزہی ولد غلام محمد کو پھانسی دی گئی ـ

اس شہری کے خلاف الزام کو ’منشیات سے متعلق جرائم‘ قرار دیا گیا تھا اور وہ تقریباً چار سال سے جیل میں قید تھے ـ

یہ بات قابل ذکر ہے کہ میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کے درمیان گزشتہ دس دنوں میں ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں مختلف الزامات کے تحت کم از کم 17 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

Exit mobile version