Homeخبریںاصفہان کی دستگیر جیل میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری...

اصفہان کی دستگیر جیل میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو پھانسی دے دی گئی۔

اصفہان (ہمگام نیوز ) حالوش نیوز ایجنسی کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ روز بدھ، 20 جولائی کو فجر کے وقت دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جن میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ایک شہری بھی شامل تھے جسےمنشیات سے متعلقہ الزامات کے تحت اصفہان کی دستگیر جیل میں پھانسی دی گئی۔

اس قیدی کا نام ۶۰ سالہ”داریوش خزاعی” ہے جو کہ نصر آباد (زابل) میں رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ اس قیدی کو 2020 میں اصفہان سے منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اصفہان کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

داریوش کا خاندان ایک دن پہلے آخری ملاقات کے لیے اصفہان میں دستگرد جیل گیا اور آخری ملاقات کرنے میں کامیاب ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 28 سالہ محمود صادقیان جو کہ شادہ اور دو کمسن بچوں کےوالد ہے، محمدیہ گاؤں، فلاورجان کاؤنٹی، صوبہ اصفہان کا رہائشی تھا، کو داریوش کے ساتھ پھانسی دے دی گئی۔

تقریباً ایک ماہ قبل ان دونوں قیدیوں کو سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا تاہم جوڈیشری ویک کے ساتھ اتفاق کے باعث ان کی سزا پر عمل درآمد نہیں ہوسکا اور انہیں دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔

 

Exit mobile version