Homeخبریںاطالیہ : کیبل کار کا خوف ناک حادثہ ، 5 اسرائیلی سیاح...

اطالیہ : کیبل کار کا خوف ناک حادثہ ، 5 اسرائیلی سیاح سمیت 14 افراد ہلاک

اسرائیل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز اٹلی کے شمال میں کیبل کار کے خوف ناک حادثے میں 5 اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ شامل ہے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ Piedmont ریجن کے سیاحتی علاقے Lido di Stresa piazza میں اس وقت پیش آیا جب ایک کیبل کار 15 افراد کو لے کر پہاڑی علاقے میں سفر کر رہی تھی۔ اطالوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیبل کار سطح سمندر سے 1491 میٹر کی بلندی پر جارہی تھی کہ اچانک کیبل ٹوٹ گئی۔ اس کے نتیجے میں کیبل کار نیچے گر کر درختوں کی ٹہنیوں میں پھنس گئی۔ کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار 15 میں سے 14 افراد ہلاک ہوگئے. جب کہ صرف ایک بچہ زندہ بچ گیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا آپریشن ہونا تھا

اس خوف ناک حادثے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں میں 30 سالہ Amit Bilan ، اس کی 26 سالہ بیوی Tal Peleg اور دو سالہ بیٹے Tom Bilan کے علاوہ Peleg کے دادا 81 سالہ دادا اور 71 سالہ دادی شامل ہیں۔

Exit mobile version