یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںافغانستان، انڈیا اور پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

افغانستان، انڈیا اور پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(ہمگام نیوز) پاکستان کے شمالی علاقہ جات سمیت افغانستان اور ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

میڈیا کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 تھی جس سے ملک کے کئی شہر لرز اٹھے۔

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، کوہاٹ، بھکر اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

.لاہور میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے

زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے کئی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز