قندوز(ہمگام نیوز)افعانستان کے شہر غزنی کے اطراف میں افغان فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان لڑائی نے شدت اختیار کر لی ہے جہاں طالبان نے علی الصبح زبردست حملہ کیا تھا۔
مقامی حکام کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے ایک ساتھ کئی جانب سے صوبائی دارالحکومت پر حملہ کیا۔’طالبان کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران ان کا فاصلہ غزنی شہر سے محض پانچ کلومیٹر دور تک ہی رہ گیا تھا تاہم افغان فوج کی جانب سے زبردست مزاحمت کے باعث طالبان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔‘
تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یہ واقعہ افغانستان کے شمالی شہر قندوز پر طالبان کی جانب سے حملے کے دو ہفتے بعد پیش آیا ہے۔
گذشتہ چند روز سے طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے قریبی صوبوں سے مدد کے لیے مزید فوج پہنچ گئی تھی۔