کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی فورس کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی میں فوجی یونٹ پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا ہے کہ غزنی کے علاقے کوتل راوزا میں فوجی یونٹ کو بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ ہدف بنایا گیا۔ طارق نے کہا ہے کہ حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔