یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںافغانستان: جلال آباد میں خود کش حملہ 33 ہلاک

افغانستان: جلال آباد میں خود کش حملہ 33 ہلاک

کابل (ہمگام نیوز) افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں حکام کا کہنا ہے ایک خود کش بم دھماکے میں کم از کم 33 افراد ہلاک جبکہ 100 زخمی ہوئے ہیں۔سنیچر کی صبح جلال آباد میں ہونے والے اس خود کش حملے میں مزید ہلاکتوں کا خدشتہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔افغانستان صوبہ ننگرہار کے پولیس سربراہ فضل احمد شہرزاد نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک بینک کے سامنے ہوا۔انھوں نے مزید بتایا کہ دھماکہ ایک خود کش بمبار نے کیا جو موٹر بائیک پر سوار تھا۔انھوں نے کہا کہ ابھی یہ بتانا قبل از وقت ہے کہ آيا اس شخص نے خودکش بیلٹ پہن رکھی تھی یا پھر دھماکہ خیز مادہ گاڑی سے نصب تھا۔شہرزاد نے کہا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین نیو بینک کابل کی شاخ کے سامنے اپنی تنخواہ لینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ادھر جلال آباد میں ایک اور دھماکے کی اطلاع ہے جو کسی مزار کے قریب بتایا جاتا ہے تاہم اس میں کسی کی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ننگرہار کے حکومتی ترجمان احمد ضیا عبدل زئی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز