یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںافغانستان دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جانبحق، 8 شہری...

افغانستان دھماکے میں خواتین و بچوں سمیت 6 افراد جانبحق، 8 شہری زخمی

 

افغانستان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کہ مشرقی صوبے میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 6 شہری جاں بحق ہوگئے۔

صوبہ غزنی گورنر کے ترجمان وحید اللہ نے بتایا کہ ضلع جاگاتو میں گاڑی مسافروں کو لے کر منزل کی طرف جارہی تھی کہ روڈ پر نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی، حملے میں 8 دیگر شہری زخمی ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔ گزشتہ روز اسی صوبے میں طالبان کے ایک حملے میں اسی صوبے میں سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعے ضلع ڈیاک میں پولیس سربراہ اور اس کے دو محافظوں کو نشانہ بنایا گیا تھا،
اس کے علاوہ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ افغان فوجیوں نے مشرقی صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں فوجی چوکیوں پر جمعہ کے روز طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا، بیان میں کہا گیا کہ حملے میں کم از کم 8 طالبان ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز