دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںافغانستان: سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک، 10...

افغانستان: سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جب کہ 4 فوجی شامل ہیں۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رات ایک بجے حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مزید فورسز کے دستوں کو طلب کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی اور نہ اب تک ان کی نوعیت کے حوالے سے کوئی تفصیل موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز