جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںافغانستان: شادی کی تقریب میں موسیقی روکنے کے لیے فائرنگ، دو ہلاک،...

افغانستان: شادی کی تقریب میں موسیقی روکنے کے لیے فائرنگ، دو ہلاک، 10 زخمی

کابل ( ہمگام نیوز) مشرقی افغانستان میں حکام کے مطابق ایک شادی کی تقریب میں حملہ کرنے والے افراد نے خود کو طالبان ظاہر کیا اور وہاں چلنے والی موسیقی کو بند کرنے کا کہا۔ اس دوران حملہ آوروں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ تین حملہ آوروں میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن انھوں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انھوں نے ایسا نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے کہنے پر کیا تھا۔خیال رہے کہ افغانستان میں سنہ 1996 سے سنہ 2001 تک طالبان کے پہلے دور کے دوران موسیقی پر پابندی عائد تھی۔اس موقع پر موجود ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جمعے کو صوبہ ننگر ہار کے سرخ راڈ ڈسٹرکٹ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں چار جوڑوں کی شادی ہو رہی تھی۔انھوں نے طالبان کے مقامی رہنما سے ریکارڈنگ کی صورت میں موجود میوزک کو چلانے کی اجازت لی تھی اور وہاں صرف خواتین موجود تھیں۔لیکن رات گئے وہاں اسلحہ بردار افراد زبردستی گھس آئے اور لاؤڈ سپیکر توڑنے کی کوشش کی۔ لیکن جب وہاں موجود مہمانوں نے مزاحمت کی تو انھوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز