سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںافغانستان میں بلوچ مہاجرین کو پاکستانی آئی ایس آئی نے نشانہ بنایا

افغانستان میں بلوچ مہاجرین کو پاکستانی آئی ایس آئی نے نشانہ بنایا

کندھار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ مہاجرین پاکستانی مظالم سے تنگ ہوکر اپنی عزت اور جان بچانے کی خاطر اپنے وطن سے ہجرت کرکے قندھار میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے لیکن پاکستانی بدنام زمانہ آئی ایس آئی نے بلوچ دشمنی میں اپنے مرسنریز کے زریعئے ان کے جان و مال کی دشمن بن کر ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ولایت کندھار میں بلوچ محاجرین کے گھروں اور گاڑی میں دو دنوں کے دوران دو دھماکے کیے گئے ہیں جن میں مظلوم بلوچ مہاجرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ولایت کندھار میں گزشتہ روز بگٹی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے محاجرین کے گھر کے قریب گاڈی میں نصب ایک بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کا تعلق بگٹی قبیلہ سے ہیں جن میں خاتون اور ایک معصوم بچہ شامل ہے۔

جبکہ سرحدی شہر سپین بولدک میں بھی بلوچ محاجرین کو اس وقت بمب حملے کا نشانہ بنایا گیا جہاں وہ اپنے گاڑی کو صفائی کی غرض سے سروس اسٹیشن میں کھڑی کرکے گئے جہاں کچھ لمحوں کے بعد وہاں زور کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

زرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے سرحدی شہر سپین بولدک میں بلوچ محاجرین کی گاڈی کو اس وقت بم سے اڑایا گیا جب گاڑی سروس پمپ میں کھڑی کر کے جارہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں سروس پمپ میں کام کرنے والے دو افغان شہری جاں بحق ہوگئے اور بلوچ محاجرین کی گاڈی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تاہم بلوچ محاجرین کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی خفیہ اداروں کے پراکسیز بلوچ محاجرین کو بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے  نشانہ بناتے رہے ہیں جن میں درجن سے زائد بلوچ شہید جبکہ دو درجن کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز