پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںافغانستان میں غیر ملکی میڈیا کی نشریات پر پابندی عائد

افغانستان میں غیر ملکی میڈیا کی نشریات پر پابندی عائد

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے غیر ملکی میڈیا کی مقامی زبانوں میں نشریات پر پابندی عائد کردی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکا) اور جرمن میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا ہے۔

طالبان نے بین الاقوامی براڈ کاسٹرز کو نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے ـ

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی پشتو ،فارسی اور ازبک زبان میں چلنے والی نشریات کو آف ائیر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

طالبان نے امریکی سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پر دکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں تاہم ریڈیو نشریات پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

افغان وزارت ثقافت کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ وائس آف امریکا کی ٹی وی نشریات کو افغان کلچر اور سیاسی طور پر حکومت کی پالیسیوں سے متصادم ہونے پربند کیا گیا ہے۔

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیر ملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز