شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeانٹرنشنلافغانستان میں پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی

افغانستان میں پاکستانی کرنسی کے استعمال پر پابندی

کابل (ہمگام نیوز) پاکستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے افغانستان نے پاکستان کے کرنسی پر پابندی لگا دی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کو 2 ماہ میں پاکستانی کرنسی کو افغانی کرنسی سے تبدیل کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔

2 ماہ بعد پاکستانی روپیہ رکھنا اس میں تجارت کرنا یا افغانستان لے کر جانا جرم تصور جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج نے طور خم بارڈر سے افغانستان کی طرف شدید فائرنگ کی تھی۔

افغان طالبان حکومت نے کہا ہے کہ فائرنگ پاکستان نے شروع کی ہے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ایک عہدیدار قریشی بدلون نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے افغانی حکام پر اس وقت حملہ کیا جب افغان فورسز نے ایکسیویٹر کے ذریعے اپنی پرانی چوکی کو دوبارہ فعال کرنا چاہا۔

پاکستان کی طرف سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے افغانستان کے عوام نے بھی پاکستان کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کی کہ پاکستان کے ہٹ دھرمی کی وجہ سے ٹرکوں میں لدھا سامان خراب ہو رہا ہیں۔

سامان میں زیادہ تر سبزی، فروٹس اور دیگر کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔ افغان شہریوں نے اپنے حکومت سے پاکستان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

ایک کسان نے افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کئی مہینے کہ محنت سے ٹماٹر کا فصل تیار کیا ہے لیکن تین دن سے ٹماٹر سے بھری ٹرک بارڈر پر کھڑی ہونے سے سب ختم ہوگیا ہے۔

انکے مطابق پاکستان حکام نے بارڈر بند کیا ہے جس کی وجہ ہمارا سارا محنت ضائع ہوگیا ہے انہوں مزید کہا کہ افغان حکام دیگر ممالک سے تجارت پر توجہ دے تاکہ ہمیں پاکستان ہاتھوں بلیک میل نہ ہونا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز