Homeخبریںافغانستان میں پراکسی وار نہیں لڑ رہے .پاکستان

افغانستان میں پراکسی وار نہیں لڑ رہے .پاکستان

اسلام آباد(ہمگام نیوز)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے پاکستان افغانستان میں کوئی پراکسی وار نہیں کر رہا ، افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات میں پاکستان کا کردار سہولت کار کا ہے۔

اسلام آباد میں افغانستان کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا ۔ افغانستان کے تمام فریقین کو خود مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا پاکستان پشاور سے کابل تک موٹر وے تعمیر کرے گا۔ پاکستان ، تاجکستان اور کرغزستان میں ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ جلد طے پا جائے گا ، تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ خطے میں تبدیلی لائے گا ۔ بعد میں میڈیا کے ساتھ گفتگو میں سرتاج عزیز نے کہا ایل این جی پلانٹ 5 سال پہلے لگ جاتا تو آج گیس کا مسلہ نہ ہوتا ، آنے والے دنوں میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہونگی۔

Exit mobile version