کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک مسجد میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک مسجد میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ ہفتے کی رات جلال آباد شہر میں ہوا۔ ننگرہار کے گورنر ضیاالحق امرخیل کے مطابق یہ ہلاکتیں بظاہر زمین کے تنازعے کے سبب ہوئی ہیں۔
فائرنگ سے پانچ بھائی سمیت تین کزن مارے گئے۔فائرنگ کا وقعہ تراویح کے وقت پیش آیا۔ ابتدائی معلومات سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین کا تنازعہ اس کی وجہ تھا۔
افغانستان میں زمینی تنازعات پر جھڑپیں عام ہیں۔ خون کے نام نہاد تنازعات کئی دہائیوں تک جاری رہ سکتے ہیں ، گذشتہ اپریل میں اسی صوبے میں متنازعہ اراضی پر مسلح جھڑپوں میں کم از کم 6 قبائلی ممبر جاں بحق اور 20 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
یاد رہے صوبہ ننگرہار جو طالبان اور داعش گروپ کا مضبوط گڑھ ہے ، میدانی علاقوں سے مالا مال ہے اور یہ افغانستان کی زراعت کے لئے ایک اہم ترین علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔


