Homeخبریںافغانستان پر طالبان کے قبضے کیخلاف برطانیہ میں احتجاج " ایف بی...

افغانستان پر طالبان کے قبضے کیخلاف برطانیہ میں احتجاج ” ایف بی ایم ” کے کارکنان بھی شریک

لندن (ہمگام نیوز) افغانستان پر طالبان کے قبضے اور افغان قوم پر ظلم و تشدد کے خلاف آج بروز ہفتہ برطانیہ میں ریلی نکالی گئی جس میں فری بلوچستان موومنٹ کے کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں برطانیہ میں مقیم افغانوں نے شرکت کی ۔

افغانستان کے قبضے کے خلاف نکالی گئی ریلی ماربل آرچ سے شروع ہوئی اور( ٹاین ڈاووننگ سٹریٹ) برطانوی وزیر اعظم ہاوس سے ہوتا ہوا پارلیمینٹ ہاوس کے سامنے پہنچ کر اختتام پزیر ہوا-

ریلی میں شرکاء نے افغانستان اور بلوچستان کے جھنڈے بھی اٹھائیں رکھے تھے جبکہ خطے میں پاکستانی دہشت گردی پاکستان کی طالبان سرپرستی اور افغانستان پر قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی –

ریلی میں شرکاء نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے اور طالبان دہشت گرد ہیں

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے خلاف بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی جنہوں نے پاکستان اور طالبان کی افغانستان میں دہشت گردی اور خواتین کے حقوق سلب کيے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا –

Exit mobile version