شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںافغانستان کے شہر ہرات میں ایرانی قابض ایجنٹوں کے ہاتھوں بلوچ مجاہد...

افغانستان کے شہر ہرات میں ایرانی قابض ایجنٹوں کے ہاتھوں بلوچ مجاہد حاجی “رستم ایجباری” پر قاتلانہ حملہ

ہرات ( ہمگام نیوز ) افغانستان کے صوبہ ہرات میں حاجی رستم ایجباری ولد احمد ، جو کہ ایک معروف بلوچ مزاحمتی کارکن ہیں پر قاتلانہ حملہ کیاگیا ۔افغانستان کے ہرات شہر میں کسٹم (گمرک) چوک پر ایرانی قابض ایجنٹوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اُن پر دو گولیاں چلائیں جن میں سے ایک اُن کے سر میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حاجی رستم کو فوری طور پر ہرات کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت نازک ہے۔”

رپورٹس کے مطابق، یہ حملہ ایران کے قابض اداروں سے وابستہ عناصر کی ہدایت پر انجام دیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ حاجی رستم ایجباری نے اس سے قبل رصد بلوچستان کے ساتھ ایک گفتگو میں ایرانی حکومت کی بری نیت بارے نکشاف کیاتھا کہ انھیں کسی بھی وقت مار سکتے ہیں ۔

حاجی رستم ایجباری اپنے والد اور اہل خانہ کے ہمراہ کسی بھی جماعت یا سیاسی تنظیم سے وابستگی کے بغیر کئی سالوں سے افغانستان کے شہر ہرات میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز