غزنی (ہمگام نیوز ) اطلاعات ہے کہ کل رات جمعرات کو رات دیر گئے طالبان جنگجو غزنی شہر کے مضافات میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق غزنی میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی ابھی تک جاری ہے اور بقول حکومتی ترجمان کے افغان فوج نے طالبان کو شہر کے مرکز سے پچھے دھکیل دیا ہے۔
حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ شہر میں اب تک گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جبکہ غزنی کے رہائشیوں نے بھی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے کی تصدیق کی ہے۔
جبکہ افغان حکام کہا کہنا ہے کہ اس حملے میں کئی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں ،جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تفصیل ابھی تک نہیں معلوم ہو سکی۔
اور یہ بھی اطلاعات ہے کہ طالبان نے شہر کے راستوں کو بند کر دیا اور ایک عمارت میں چھپ کر پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت پر فائرنگ کررہے ہیں۔
ادھر طالبان نے بھی غزنی میں کیے گئے حملے کے بارے میں دعوے کیئے ہیں ،جبکہ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں اس حملے میں متعدد افغان فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ جنگجووں نے شہر کے اہم مقامات پر قبضہ کر لیا ہے اور چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔
حالیہ کچھ عرصے میں افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ کچھ عرصے سے طالبان اپنی حکمتِ عملی کو تبدیل کرتے ہوئے شہری علاقوں میں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔غزنی ولایت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان نے جمعرات کی شب غزنی میں چاروں جانب سے حملے کیے۔جس میں دو طرفہ کافی جانی و مالی نقصان کا امکان ہیں۔