Homeخبریںافغان پولیس پر طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق، 4...

افغان پولیس پر طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق، 4 دہشت گرد ہلاک

افغان پولیس پر طالبان کا حملہ، 5 پولیس اہلکار جاں بحق، 4 دہشت گرد ہلاک

قندوز (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان کا پولیس چوکیوں پر حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

تفصیلات کے مطابق صوبائی پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کی سکیورٹی چوکیوں پرحملے میں 5 پولیس اہلکار اور 4عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان عصمت اللہ خان نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ جھڑپیں صوبائی صدر مقام قندوز شہر کے نواحی علاقہ شنواری میں ہوئیں

سکیورٹی فورسز نے جھڑپوں کے بعد علاقے میں تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک سینئر صوبائی پولیس افسر عبدالواحد بھی شامل ہے۔ حالیہ سالوں میں صوبہ میں شدید جھڑپیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

Exit mobile version