لندن (ہمگام نیوز) گزشتہ روز 18 جون کو ایرانی زیرِ قبضہ ریاست الاحواز کے قومی شہداء کے دن کی مناسبت سے تحریک آزادی الاحواز کے مختلف تنظیموں( التيار الوطني العربي الديمقراطي في الاحواز
-الجبهة الديمقراطية الشعبية الاحوازية
-جبهة الاحواز الديمقراطية
-الجبهة العربية لتحرير الاحواز
-حركة النضال العربي لتحرير) کی جانب سے لندن شہر کے نارفولک ٹاور میں الاحواز شہدا کمیٹی نے تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب میں فری بلوچستان موؤمنٹ کو بھی مدعو کیا گیا، تقریب میں ایران کے زیرِ قبضہ الاحواز، کرد اور دیگر آزادی پسندوں سمیت فری بلوچستان موؤمنٹ زمےداران نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں مقررین نے الحواز آزادی کے لیے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کی اور ایران کے زیر قبضہ اقوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر زور دیا تاکہ الاحواز، کرد، بلوچ، آذری سمیت تمام اقوام کے شہدا کا مشنِ آزادی کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ـ
اس پروگرام میں فری بلوچستان موؤمنٹ کے وائس چئیرمین ڈاکٹر شہسوار کریم زادہ نے شرکت کرکے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں ایران کے زیر تسلط اقوام کی آزادی کے لیے اتحاد و یکجہتی ہر زور دیا ـ