دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںاللہ داد مری کو بازیاب کرایا جائے، اہلخانہ

اللہ داد مری کو بازیاب کرایا جائے، اہلخانہ

 دالبندین( ہمگام نیوز )دالبندین سے اغوا کے بعد لاپتہ کیے جانے والے اللہ داد مری کے لواحقین نے حکام بالا سے ان کے بحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چاغی و پولیس حکام کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کا پابند بنایا جائے کیونکہ ہم نے ان کے اغوا کی باقاعدہ رپورٹ درج کرا دی ہے۔لاپتہ اللہ داد مری کے لواحقین نے کہا کہ 13 مئی کو اللہ داد مری کو دالبندین کے علاقے کلی قاسم خان سے حاجی ولی نامی شخص کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد حاجی ولی روپوش ہوگئے ہیں اس لیئے رپورٹ میں حاجی ولی کو بھی نامزد کیا گیا لیکن افسوس کہ اب تک اس حساس مسئلے کے متعلق پولیس و ضلعی انتظامیہ چاغی نے کوئی قابل ذکر اقدام نہیں اٹھایا اور نہ ہی حاجی ولی کے گرفتاری کے لیئے کوئی کوشش کی گئی جس سے مختلف خدشات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن شہری ہیں اور اللہ داد مری کسی بھی سیاسی و تنظیمی وابستگی رکھے بغیر محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے جن کی اغوا کے بعد ان کے معصوم بچے اور پوری اہلخانہ شدید پریشانی اور ذہنی کوفت کا شکار ہے اس لیئے اگر انھیں فی الفور بازیاب کیاکرکے اغواکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز