سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںالیکشن کی بیان بازی یا حقیقت :بھارت نے قابض پاکستان کو ایک...

الیکشن کی بیان بازی یا حقیقت :بھارت نے قابض پاکستان کو ایک اور دھمکی دی

دہلی: ( ہمگام نیوز) خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے نشریاتی ادارہ سی این این نیوز18 کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد کارروائی کرنے کے بعد پاکستان میں جا کر پناہ لیتا ہے تو ہم وہاں داخل ہو کر کارروائی کریں گے۔

بھارتی وزیردفاع کی جانب سے یہ بیان برطانوی اخبار گارجین کی اس رپورٹ کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی حکومت کے حکم پر بیرونی سرزمین میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے منصوبے کے تحت پاکستان میں 2020 سے اب تک 20 افراد قتل کردیے گئے ہیں۔

بھارت کی وزارت خارجہ نے مذکورہ رپورٹ پر درخواست کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ردعمل دینے سے انکار کیا اور پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزامات مسترد کرتا آیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گارجین کی رپورٹ کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اگر وہ پاکستان بھاگ گئے تو ہم ان کو قتل کرنے کے لیے پاکستان میں داخل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہوں لیکن اگر کوئی بھارت کو بارہا میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، بھارت میں آتا ہے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تو ہم ان کو برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز