العین (ہمگام نیوز) درچکو نگور سے تعلق رکھنے والا امین نامی شخص امارات میں مبینہ طور پر خودکشی کرگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق امین نے درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ماضی میں نشے کا عادی تھا مگر نشہ چھوڑ کر کئی سالوں سے امارات میں مزدوری کر رہا تھا۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ اماراتی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں بدامنی، فوجی آپریشنوں اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں نوجوان خلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں تاکہ اپنے خاندانوں کا سہارا بن سکیں۔ تاہم مشکل حالات اور ذہنی دباؤ کے باعث بیرون ملک مقیم مزدور اکثر شدید پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں۔


