واشنگٹن (ہمگام نیوز)عالمی میڈیا کے مطابق نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو آئندہ سال کے آخر تک وہاں سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کے موجودہ منصوبے کو تبدیل کرنے پر غور کیا جائیگا۔افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر نے بھی انخلا کے عمل میں تاخیر کی حمایت کی تھی۔قبل ازیں وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی جس میں یوکرائنی تنازع اور داعش سمیت دیگر سکیورٹی چیلنجز پربات کی گئی۔