قطر (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغان امن عمل میں بڑی پیشرفت ہونے جارہی ہے ، امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے آج طے پانے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات آج مکمل ہو جائیں گے ۔ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن سمجھوتہ طے ہونے سے افغانستان میں 18 سالہ لڑائی ختم ہو نے کا امکان ہے ، امن معاہدے کیلئے فیصلہ کن نو واں دور قطر میں جاری ہے ۔