دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںامریکہ سمیت کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر...

امریکہ سمیت کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر ہے ہیں۔سعودی

ہمگام نیوز

ریاض (ہمگام نیوز) سعودی وزیر خارجہ  شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سے کہیں زیادہ اب غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری اس بات پر متفق ہے کہ خطے میں استحکام برقرار رکھنے کا راستہ فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ امریکہ سمیت مغربی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کرنے کو تیار ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو غزہ تک پہنچنے والی ناکافی انسانی امداد کے بحران سے نمٹا جانا چاہیے۔ غزہ میں شہریوں کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نےمزید کہا  کہ سعودی عرب یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان معاہدے کے لیے بین الاقوامی روڈ میپ پر عمل پیرا ہیں۔

اس نئے پیش رفت کے حوالے فری بلوچستان مومنٹ کے رکن جہدکار نوبت مری نے کہا کہ یہ ایک خوش آنند پیش رفت ہے دنیا کے  کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں ان ممالک میں برطانیہ کی حکومت پہلے ہی بیان دے چکی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرینگے، نوبت کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں  کے ٹیبل پر میڈل ایسٹ کے کئی تنازئے حل طلب ہیں۔ ایران کی ریشہ دوانیاں اور مشرق وسطی میں چین کی بڑتی ہوئی اثر و رسوخ  کو روکنے کیلئے فلسطین کا مسئلہ پہلا کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز