دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںامریکہ شام میں ترکی کی " سیف زون " سے صرف انخلاء...

امریکہ شام میں ترکی کی ” سیف زون ” سے صرف انخلاء کرے گی : امریکی عہدیدار

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایک امریکی عہدے دار نے رائٹرز کو بتایا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی ابتدائی طور پر ترکی کی سرحد کے قریب علاقے تک محدود ہوگی جہاں انقرہ اور واشنگٹن نے خصوصی سیکیورٹی زون کے قیام کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ شام کے سیف زون سے امریکی فوجیوں کا انخلاء ہوگا مگر دیگر علاقوں سے امریکی فوجی نہیں نکالے جائیں گے۔

 شاید صرف چند درجن امریکی فوجی سیف زون کے علاقے سے واپس بلائے جائیں۔

امریکی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ فوجی شام سے چلے جائیں گے یا ملک میں کہیں اور منتقل ہوں گے۔ خیال رہے کہ شام میں اس وقت امریکا کے 1000 فوجی موجود ہیں۔

ایک سینیر امریکی عہدیدار نے “اے ایف پی” کو بتایا کہ ان کا ملک ترکی کی سرحد پرشام میں تعینات بہت کم فوجیوں کومحدود علاقے فاصلے پر واپس بلایا جائے گا۔

عہدیداروں نے نامہ نگاروں کو بتایا ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ سرحد پر تعینات چند فوجیوں کونکالنے تک محدود ہے۔

 عہدیداروں نے نامہ نگاروں کو بتایا شمال مشرقی شام میں ہماری فوجی صورتحال نہیں بدلی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیرعہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن نے شمال مغربی شام میں تعینات فوجیوں کی تھوڑی سی تعداد میں فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ شمال مشرقی شام میں امریکی فوج بدستور موجود رہے گی۔

اس سے قبل پیر کے روز امریکا نے اعلان کیا تھا کہ اس نے کردوں کی زیرقیادت’ سیرین ڈیموکریٹک فورسز’ کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی کے اعلان کے بعد شمال مشرقی شام سے اپنی کچھ فوج واپس بلا لی ہے۔

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی فورسز نےدو سرحدی علاقوں تل ابیض اور راس العین سے فوجی نکال لیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوآن کے مابین ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ترکی جلد ہی شام کے شمالی شام میں اپنے طویل اور منظم آپریشن آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی مسلح افواج آپریشن میں مدد یا حصہ نہیں لیں گی اور نہ ہی وہ داعش کو شکست دینے کے بعد خطے میں رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز