Homeخبریںامریکہ میں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گر کر تباہ،خاتون فلائٹ انسٹرکٹر...

امریکہ میں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گر کر تباہ،خاتون فلائٹ انسٹرکٹر ہلاک

واشنگٹن(ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ریاست ورجینیا میں تربیتی پرواز کے دوران زیر تربیت پائلٹ کی غلطی سے سیسنا طیارہ کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں 23 سالہ خاتون انسٹرکٹر وکٹوریہ تھیریزی ایزابیل لجنگ مین ہلاک جبکہ تربیتی پائلٹ اور ایک نامعلوم مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پرواز کے دوران تربیتی پائلٹ نے طیارے کو ایک خطرناک زاویے پر بہت تیز موڈ دیا تھا جس سے سنگل انجن والے سیسنا 172 طیارے کی انجن بند ہو گئی تھی اور طیارہ تقریبا 100 فٹ کی بلندی سے نیوجرسی کے نیوپورٹ ولیمزبرگ ہوائی اڈے پر ایک کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اس حادثے میں 18 سالہ زیر تربیت پائلٹ اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوئے تھے، لجنگ مین کا تعلق سویڈن سے ہے جس نے کمرشل پائلٹ بننے کا خواب دیکھا تھا اور اس سال کی شروع میں اپنا فلائٹ انسٹرکٹر لائسنس حاصل کرنے سے پہلے ورجینیا کی ہیمپٹن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے مارچ 2021 میں اپنا لائسنس حاصل کیا تھا ۔

Exit mobile version