واشنگٹن: (ہمگام نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ کے دوران قابض پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر ترجمان نے جواب دینے سے گریز کیا۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کو فالو کرتے آرہے ہیں، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افراد کو قتل کروایا۔

جب پاکستان جیسا معاملہ بھارت نے کینڈا میں کیا تو امریکہ نے بھارت کی مذمت کی جبکہ قابض پاکستان اور بھارت کے درمیان اس نے سائڈ لینے سے اجتناب کیا کیونکہ قابض پاکستان کی حمایت کرکے امریکہ ہندوستان سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں۔