سه شنبه, دسمبر 3, 2024
Homeخبریںامریکہ نے نواب اکبر خان بگٹی کی جگہ کا معلومات قابض پاکستان...

امریکہ نے نواب اکبر خان بگٹی کی جگہ کا معلومات قابض پاکستان کو دی۔ جمیل بگٹی

شال (ہمگام نیوز) اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے پاکستانی حکام کو ان کے والد کے بارے میں اس وقت مطلع کیا جب وہ پہاڑوں میں تھے، کیونکہ وہ رابطے کے لیے امریکی سیٹلائٹ فون استعمال کر رہے تھے۔

اس بات کا انکشاف مسٹر جمیل نے اتوار کو نواب اکبر خان بگٹی کی 18ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں واقع بگٹی بولک میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جمیل بگٹی نے نوٹ کیا کہ “بلوچ عوام کے آزادی کے لیے ان کے والد کی طرف سے شروع کی گئی تحریک” نمایاں طور پر پروان چڑھی ہے، جو بلوچستان کے بلوچ عوام کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ میں رہنے والوں میں بھی پھیل گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکبر بگٹی کے حقوق کی تحریک نے زور پکڑا تھا، جو ان کے والد کا بنیادی مقصد تھا۔ مسٹر جمیل نے کہا، “پارلیمانی پالیسیوں پر عمل کرنے والی جماعتوں میں کوئی قیادت نہیں ہے، لیکن میں نواب بگٹی کے مشن کو آگے بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں، اب بلوچستان کی بیٹیاں اس تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز