دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںامریکہ نے یروشلم میں قونصلیٹ بحال کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا

امریکہ نے یروشلم میں قونصلیٹ بحال کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا

واشنگٹن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکہ کے وزیرخارجہ انٹنی بلنکن نے فلسطینیوں کے ساتھ اہم سفارتی روابط بحال کرنے کے منصوبے کے طور پر یروشلم میں امریکی قونصلیٹ کو دوبارہ بحال کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کے لیے تقریباً چالیس ملین (چار کروڑ) ڈالر کی نئی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ کا یہ اعلان سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی پالیسیوں میں یکسر تبدیلی کے اشارے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

خطے کے اپنے پہلے دورے میں انٹنی بلنکن نے اسرائیل اور فلسطینی راہنماوں کے ساتھ ملاقات کی، جس کا مقصد اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی پر گیارہ روز کی لڑائی کے بعد گزشتہ ہفتے ہونے والی جنگ بندی کو مستحکم کرنا تھا۔ امریکی وزیرخارجہ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ فلسطینیوں کے لیے امداد میں سے حماس کو کچھ نہیں مل پائے گا۔

زرائع کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ نے بار بار اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دہائیوں پر محیط تنازعے کا ذکر کیا اور دونوں فریقوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے طویل المدتی امن پر کم ہی زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس کی وجہ ماضی میں کئی امریکی حکومتوں کی جانب سے اس ضمن میں ہونے والی کوششوں کی ناکامی بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم بلنکن نے ایسے ماحول کے پیدا ہونے کے لیے امید کا اظہارکیا جو ایک دن مذاکرات کی طرف لے جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز