لندن(ہمگام نیوز ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مقیم جلاوطن بلوچ قوم دوست رہنما واجہ حیر بیار مری نے امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی کو گلوبل دہشتگرد قرار دینے بارے سوشل میڈیا کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر میں اپنے آفیشل اکاونٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ طالبان پاکستان کے زہنی پیداوار ہیں جو نیویارک کے جڑواں ٹاوروں کو اڑانے کے جرم میں شریک رہے ہیں.
اب بدقسمتی سے امریکہ انکے سامنے گھٹنوں جھک کر پاکستان اور طالبان کو خوش رکھنے کیلئے بلوچ تنظیم پر پابندیاں لگا دی ہے. ٹرمپ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی فیصلے پر نظرثانی کرے.
#Taliban, the brainchild of #Pakistan, has been complicit in bringing the Twin Towers down and now United States has unfortunately bent its knees to appease Pakistan and Taliban by banning #Baloch organisation. #Trump administration should rethink their decision.
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) July 7, 2019


