یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںامریکہ: پہاڑیاں سرکنے سے بنیادی ڈھانچے میں تباہی

امریکہ: پہاڑیاں سرکنے سے بنیادی ڈھانچے میں تباہی

کیلو فورنیا( ہمگام نیوز)پہاڑیاں ایک طرف کو آہستہ آہستہ سرک رہی ہے جس کی وجہ سے زمین کچھ علاقوں میں چار گهنٹوں میں 15 فٹ تک اونچی ہوچکی ہے. اس کی بدولت سڑکوں کی تباہی، بجلی کے کهمبوں کے نیچے گرنے اور بنیادی ڈهانچے کی تباہی ہو رہی ہے. ان تصویروں کے مطابق سانتا کلاریتا، کیلیفورنیا کو زمین کهسکنے کے تجربے کا سامنا ہے اور یہ پہاڑی ایک طرف کو جهکتی جا رہی ہے. ویسکوز پہاڑی کے اطراف دو میل کا علاقہ اس تبدیلی کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے. نیچے ویسکوز پہاڑی کے اطراف کی سڑک کی تصوہر ہے جو کہ 12:08 پیسیفک وقت (شام کا وقت) پر لی گئی ہے.

44

سڑک کہیں سے اونچی  اور کہیں سے نیچی ہے، یہ حالت صرف بہیت شدید بارشوں کی صورت میں ہی سامنے آتی ہے. دوسری تصویر جو کہ تقریبا تین گهنٹوں کے بعد 3:36 منٹ پر لی گئی ہے۔

22

اس میں واضح طور پر سڑک میں حیرت انگیز تبدیلی نظر آرہی ہے جب کہ نہ کوئی بارش ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کا سیلاب آیا. پهر ایک ہی گهنٹے کے بعد سڑک کی اس تصویر میں خطرناک تبدیلی نظر آرہی ہے

33

موجودہ صورتحال سے گهبرائے ہوئے ایک مقامی شخص نے کہا کہ “پوری پہاڑی سرک رہی ہے”. امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق اس دوران میں کسی قسم کا کوئی زلزلہ نہیں آیا جو کہ سڑک کی ایسی تباہی کا موجب بن سکتا.

آفت زدہ سڑک کا نقشہ نیچے دیکهیں :-

55

یہ بھی پڑھیں

فیچرز