واشنگٹن( ہمگام نیوز ) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے منگل کو شام میں ایک ایرانی ساختہ ڈرون مار گرایا، جو کہ مبینہ طور پر ایک فوجی بیس کی جاسوسی کر رہا تھا۔
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شمال مشرقی شام میں مشن سپورٹ سائٹ کونوکو کی جاسوسی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی ساختہ بغیر پائلٹ کے جہاز کو مار گرایا گیا۔
On February 14th, at approximately 2:30 PM local time, US forces in Syria engaged and shot down an Iranian-manufactured UAV attempting to conduct reconnaissance of Mission Support Site Conoco, a patrol base in northeast Syria. pic.twitter.com/3GSf8odK3w
— U.S. Central Command (@CENTCOM) February 15, 2023
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ایران یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے ڈرون فراہم کر رہا ہے۔
تہران کی شمولیت کو ظاہر کرنے کے لیے امریکہ نے مبینہ طور پر ایرانی بغیر پائلٹ کے طیاروں کی تصاویر اور ان کے بارے میں تجزیہ جاری کیا۔
لندن میں ایک بریفنگ کے دوران، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے یوکرین پر حملہ کرنے والے ڈرونز کی تصاویر کے ساتھ ان ڈرونز کی تصاویر بھی دکھائیں جن کا تعلق مبینہ طور پر ایران سے منسلک کیا جا چکا تھا۔