Homeخبریںامریکہ کا مکمل ویکسین شدہ غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت...

امریکہ کا مکمل ویکسین شدہ غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کیون مونوز نے ٹویٹ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد زمینی اور فضائی راستوں سے آٹھ نومبر سے امریکہ کا سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی بنیاد عوام کی صحت ہے۔ نئی پالیسی کے تحت مکمل ویکسین شدہ افراد کو ٹیسٹ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکہ نے مارچ 2020 سے زمینی سرحدوں سے غیر ضروری مسافروں کی آمد پر پابندی عائد کی تھی۔

اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2020 میں چین سے آنے والے غیر امریکی مسافروں پر پابندیاں عائد کی تھیں اور اس کے بعد دیگر ممالک پر یہ پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
امریکہ کی جانب سے سفری پابندیاں ہٹانے کے اقدام کا اتحادیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
سفری پابندیوں کے باعث دنیا بھر کے مسافر امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ نومبر ے آغاز میں وہ کینیڈا اور میکسیکو کے مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے پانبدیاں ختم کر دے گا۔

کینیڈا اور میکسیکو سے غیر ویکسین شدہ افراد کو اب بھی امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔ کینیڈا نے نو اگست سے امریکہ کے مکمل ویکسین شدہ افراد کو غیر ضروری سفر کی اجازت دی ہے۔

Exit mobile version