یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںامریکہ کی جانب سے ایران نوازملیشیاکے2گاڑیوں پرحملہ کمانڈرسمیت6افرادہلاک

امریکہ کی جانب سے ایران نوازملیشیاکے2گاڑیوں پرحملہ کمانڈرسمیت6افرادہلاک

بغداد ( ہمگـام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے عراق کے شمالی علاقے پر ایک بار پھر ایران نواز ملیشیا کے 2 گاڑیوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
عراقی میڈیا کے مطابق حملے میں حشدالشعبی پیراملٹری فورس کے کمانڈرکونشانہ بنایا گیا جب کہ حملے میں ایران نوازملیشیا کی 2 گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔
عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکا کے نئے حملے میں ہفتے کو علی الصبح بغداد کے شمال میں الحشد الشعبی کے ایک رہ نما کو نشانہ بنایا گیا،التاجی کے علاقے میں کی جانے والی کارروائی جمعے کو علی الصبح بغداد کے ہوائی اڈے پر ہونے والے اُس حملے کے 24 گھنٹے بعد سامنے آئی ہے جس میں ایران نواز الحشد الشعبی کا نائب سربراہ اور عراق میں وسیع نفوذ کا حامل ایرانی جنرل قاسم سلیمانی مارا گیا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے ذاتی طور پر پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا حکم دیا ۔ امریکا کے پاس ایسے منصوبوں اور اہداف کی لمبی فہرست ہے جس پر قاسم سلیمانی کسی بھی وقت عمل درامد کر سکتا تھا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کا زمہ دار تھا۔ہمیں انھیں بہت پہلے مار دینا چائیے تھا جس کیلئے ہم نے بہت دیر کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز