تہران(ہمگام نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایک دوسرے کے ملکوں میں پانچ قیدیوں کے تبادلے پر آج بروز سوموار عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے دعویٰ کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شرط روشنی میں جنوبی کوریا کو فروخت کردہ تیل کی قیمت کی مد میں تہران کے منجمد فنڈز آج [بروز پیر] ہی تہران کو مل جائیں گے۔

پیر کے روز ایک قطری طیارہ تہران میں رہائی پانے والے پانچ امریکی قیدیوں اور ان کے دو اہل خانہ کو قطر لے جانے کے لئے تیار کھڑا ہے۔

امریکی اور ایرانی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ قطر کی نگرانی میں دس اگست کو طے پایا تھا جس کے تحت ناصر کنعانی کے بہ قول تہران کو امریکی ایما پر منجمد کیے جانے والے چھ ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں تک دوبارہ رسائی ملنے کا امکان بھی پیدا ہوا ہے۔

تہران میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر کنعانی نے بتایا کہ قیدیوں کا تبادلہ ایک ہی وقت میں روبعمل لایا جائے گا۔