Homeخبریںامریکی سرجنوں کا مردہ انسانی جسم میں خنزیر کا گردہ لگانے...

امریکی سرجنوں کا مردہ انسانی جسم میں خنزیر کا گردہ لگانے کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی سرجنوں نے پیوند کاری کے ذریعے دماغی طور پر ایک مردہ انسان میں خنزیر کا گردہ لگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ انسانی جسم نے اس جانور کے گردے کو مسترد نہیں کیا۔
خنزیر کے گردے کی انسانی جسم میں پیوند کاری کا کامیاب تجربہ طب کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ نیو یارک یونیورسٹی کے ‘لنگون ہیلتھ سینٹر‘ سے وابستہ محققین کی ایک ٹیم ”زینو ٹرانسپلانٹیشن‘‘ کے اس تجربے میں کامیاب ہوئی ہے۔ انسانوں میں گردے کی پیوند کاری کے لیے خنزیر کے گردوں کے استعمال کا یہ پہلا تجربہ تھا۔

اہم ترین مشاہدہ
اس تجربے کی اہم ترین بات یہ ہے کہ اس کے دوران کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس تجربے کو کامیاب بنانے کے لیے ریسرچرز نے خنزیر کی جینز میں یوں تبدیلی کی کہ اس کے ٹشوز میں کوئی مولیکیول باقی نہ رہے جس کے سبب انسانی اعضاء اسے مسترد کر دیں۔

Exit mobile version