سیول (ہمگام نیوز) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایشیائی دورے کے آخری مرحلے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے ہیں۔ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ سربراہی ملاقات کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ جلد ہی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی جنگ میں کسی معاہدے یا جنگ بندی تک پہنچ سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے اس دورے کو خطے میں اقتصادی تعلقات کی بحالی اور تجارتی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔