کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کیلئے امریکی پابندیوں سے نکلنے کے لیے کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ حسن روحانی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک کو ‘عدیم النظیر’ اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے جن سے فرار ہونا ممکن نہیں۔
واضع رہے کہ ایرانی پاسدارا انقلاب کی قیادت امریکا کی طرف سے عاید کردہ اقتصادی پابندیوں پر اپنے صدر سے یکسر مختلف نقطہ اور موقف رکھتی ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق ایران کو امریکا کی طرف سے عاید کی جانے والی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ تاہم ایرانی صدر نے حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کے ملک پر امریکی پابندیوں سے نکلنے کے لیے کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔
حسن روحانی نے مزید کہا کہ اگر امریکا پابندیاں ختم کرے اور جوہری معاہدے کی طرف واپس آئے تو ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھ سکتے ہیں۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرنا ہماری ایک سنگین غلطی تھی اور اس کے اعتراف اور اعلان سے ہمارے ملک کو نقصان پہنچا ہے۔
حسن روحانی نے گذشتہ برس نومبر میں ایران میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان مظاہروں میں بہت سی ہلاکتیں ہوئیں۔