سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںامریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران جوہری معاہدی کی شرائط سے مزید...

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران جوہری معاہدی کی شرائط سے مزید دست بردار ہوگا۔ ایرانی صدر

تہران (ھمگام نیوز ڈیسک ) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کی طرف سے اپنے یورپی اتحادیوں کے لیے یہ دھمکی آمیز بیان امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے اثرات کا نتیجہ ہے۔

ایرانی صدر نے ہفتے کی شام اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوایل میکروں کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران جوہری معاہدے سے دست برداری کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ خبردار کیا کہ اگر یورپ نے ایران جو امریکی پابندیوں کے اثرات سے نکالنے کے لیے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو تہران جوہری معاہدے کی مزید شرائط پرعمل درآمد روک دے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ طور پرایران کےساتھ طے پائے معاہدے سے علاحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

امریکا نے ایران ہر سابقہ پابندیاں بحال کردیں۔ امریکی اعلان کے بعد یورپ اور ایران کے درمیان بھی جوہری معاہدے کے حوالے سے تنازعات پیدا ہوئے اور دو طرفہ تعلقات متاثر ہوئے تھے۔ یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے ساتھ تہران کو معاشی پابندیوں سے بچانے کے لیے عملی امداد فراہم کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ایران یورپی اتحادیوں پر وعدہ خلافی کا الزام عاید کرتا ہے۔

اس وقت فرانسیسی صدر عمانوایل میکروں امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کی کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے انہوں نے پیرس میں منعقدہ گروپ 7 کے اجلاس کے موقع پرایرانی اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات کی امید ظاہر کی تھی۔

حسن روحانی نے امریکی صدر سے ملاقات کے امکان کو رد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے خاتمے سے قبل امریکیوں سے بات چیت نہیں کی جاسکتی۔

گذشتہ اپنے فرانسیسی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ اگر یورپی ملکوں نے تہران کے ساتھ طے پائے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو ایران جوہری معاہدے کی شرائط پرمزید عمل درآمد روک دےگا۔
ایرانی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق صدر حسن روحانی کا بیان سابقہ اقدامات کے مطابق ہے جن پربعد میں نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز