Homeخبریںانجینرنگ یونیور سٹی خضدار میں طلبا ء کے حقوق کو بیدردی سے...

انجینرنگ یونیور سٹی خضدار میں طلبا ء کے حقوق کو بیدردی سے پامال کیا جا رہا ہے.بی ایس اے سی


 ( خضدارہمگام نیوز)اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (یو ۔ای۔ٹی خضدار)کے ترجمان اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ادارے کے وجود کا بنیادی مقصد طلباء کو موضوع اور خوشگوار ماحول میں پڑھاناہے۔جو موجودہ حالات میں کسی بھی صورت مہیا ء نہیں کیا جارہا۔
یونیور سٹی سیاست کا گڑھ بن چکا ہے،مختلف گروہ اپنے سیاسی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں جن کے نقصانات صرف اور صرف طلباء برداشت کر رہے ہیں۔
یونیور سٹی انتظامیہ کا رویہ کسی بھی زاویے سے طلبا ء اور تعلیم دوستی کے حق میں نہیں ہے ،ادارے کا ہر فیصلہ طلباء کے بجائے یونیور سٹی کے ا نتظامیہ کو سہولت مہیا کرنے کے لیئے لیا جاتا ہے،قطع نظر اس سے کہ ان فیصلوں سے طلباء کس حد تک نقصان اٹھاتے ہیں جس کی مثال یونیور سٹی میں آئے روز بلا جواز اضافی فیس اور حالیہ امتحانات کا شیڈول ہے امتحانی شیڈول کو اس انداز سے بنایا گیا ہے کہ بیشتر طلباء کو ایک ہی دن میں دو پرچے اور زبانی امتحانات دینے ہیں جو رمضان شریف کے علاوہ عام دنوں میں بھی ممکن نہیں،اور اس شیڈول کو باجبر طلباء پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں،کیونکہ امتحانات میں صرف حاضری لگاناطلباء کا مقصد نہیں بلکہ اصل مقصد اپنے مضامین کو سیکھنا اور اچھے نمبروں سے پاس کرنا ہے۔
لہذا وزیراعلیٰ اور گورنر سے گزراش ہے کہ وہ ہمارے مسائل پر توجہ دے کر بلوچستان کے واحدیو۔ای۔ٹی کو تباہی سے بچانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔

Exit mobile version