جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںانسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں...

انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔ بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلو چ اسٹوڈنٹس آرگنا ئز یشن آزاد کے مر کزی ترجما ن نے اخبا ری بیا ن جا ری کر تے ہو ئے کہاکہ پا کستانی فو رسزنے مند کے علاقے مہیرمیں بڑی پیما نہ پرفو جی کا روائی شر وع کی ہے جس میں بلو چ فر زندوں کی اغو اء خواتین اور بچوں کی شہید اور زخمی ہو نے کی اطلا عات ہیں تفصیلات کے مطا بق 16اکتوبر کے صبح مند کے علا قے مہیر میں بڑی پیما نہ سے فو جی کا روائی شروع کردی گئی جس میں فو ج عام آبادی میں گھس کر لوٹ مار کرکے وہاں موجود خواتین اور بچوں کوشدید تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کرکے اور کئی گھروں کو جلا دیا گیا۔ آپر یشن کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کی پا مالی کی گئی ۔کئی بلوچ فرزندوں کو غواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے ،بلو چستان میں فو جی کا روائیوں میں روز بروز اضا فہ ہو رہی ہے ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سنگین قسم کے ریاستی دہشتگردی کے واقعات میں شدت کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔اقوام متحدہ سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی ریاستی خفیہ اداروں اور سیکورٹی فورسز کو بلوچ نسل کشی میں توانائی فراہم کررہے ہیں۔ ہم ہر وقت پا کستان کی غیرانسانی اعمال و بربریت کے مطلق اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے اداروں کو آگاہ کرتے آرہے ہیں تا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز