پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور میں گذشتہ ایک سال سے انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف شہریوں نے جاوید چوک سے ڈپٹی کمشنر آفیس تک احتجاجی ریلی نکالی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس بند ہیں۔ لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر اب ایک ماہ سے وہ بھی بند ہے۔ جس کی وجہ سے آنلائن کمیونیکشن بری طرح متاثر ہے۔
آج کے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کی جائے۔