لاہور(ہمگام نیوزڈیسک) انڈین وزیراعظم مودی کی طرف سے اپنے فوج کو پاکستان کے خلاف حملہ کرنے کی کھلی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔جس کے پیش نظر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہناہے کہ موجودہ صورتحال میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسپتال عملےکی چھٹیاں تاحکم ثانی بندرہیں گی، آپریشن تھیٹرز،لیبز فعال جبکہ دیگر طبی آلات 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔
پاکستان اور بھارت میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کشیدہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے موجودہ حالات کو تشویش ناک کہا ہے۔ وزیر خارجہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس وقت 1965 کی جنگ والا ماحول نظر آرہا ہے۔
بھارت ہم پر دوبارہ حملہ کرسکتا ہے,دوسری جانب پاکستان آرمی چیف کا بھی ماننا ہے کہ بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے۔اسپتال عملےکی چھٹیاں تاحکم ثانی بندرہیں گی، آپریشن تھیٹرز،لیبز فعال جبکہ دیگر طبی آلات چوبیس گھنٹے دستیاب رہینگے۔


